ھفتہ, 23 نومبر 2024


اپنے لہو سے آزادی کا چراغ جلانے والے کشمیریوں کی حالیہ جدوجہد کو 101 دن مکمل

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے حالیہ سلسلے کو شروع ہوئے 100 دن بیت گئے، کشمیریوں کی آزادی کی جد و جہد میں اب تک سو سے زائد نہتے کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔

آٹھ جولائی کو نوجوان حریت پسند برہان وانی کی بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں شہادت کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لئے لگایا گیا کرفیو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اِن 100 دنوں میں تیرہ ہزار نہتے کشمیری زخمی ہو چکے ہیں، جن میں ایک ہزار کے لگ بھگ پیلٹ گنز کے شکار شامل ہیں جنکی بینائی کھونے کا خطرہ ہے۔ پولیس اور قابض فوج نے سات ہزار کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں کاروبار بند ہونے سے دس ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ اخبارات کی اشاعت بند ہے، انٹرنیٹ پر پابندی ہے اور کمشیریوں کے بیرونی دنیا سے تمام رابطے کاٹ دیئے گئے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment