ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتی شہریوں نے اپنی ہی فوج کی کارکردگی پر سوالات کیوں اٹھائے۔۔۔؟

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) مودی سرکار کا پروپیگنڈا گیا بےکار سیاستدانوں کے بعد اب بھارتی عوام بھی اپنی فوج کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ بھارتی شہری نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کے نام خط لکھ کر اپنی فوج کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بعد اب عام بھارتیوں نے بھی اپنی فوج کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔ وزیر دفاع اور آرمی چیف کے نام خط میں بھارتی شہری نے پامپور آپریشن میں بھارتی فوج کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کر دیا۔ ونت کچیریا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی پولیس حالات پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں لاکھوں فوجی بھی حملہ آوروں کو روکنے میں ناکام ہیں۔ ونت کچیریا نے مودی سرکار کے سرحد پار مداخلت کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔ کہتے ہیں اگر حملہ آور سرحد پار سے آ رہے ہیں تو آٹھ لاکھ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں کس کام کے لیے ہے؟۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment