ایمزٹی وی(نیویارک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر بدتمیزی کا الزام لگا دیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے انہیں ہراساں کیا اور منع کرنے پر ان کے خلاف اخبار میں توہین آمیز بیان بھی دیا۔
ایک اخبار کو انٹرویو میں امریکی اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے الزام لگایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ایک دوست سے میرا نمبر لیا اور پھر مجھے فون کر کے ہراساں کرنے لگے۔
سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ منع کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آ گئے اور ایک اخبار کو انٹرویو میں میرے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ سلمیٰ ہائیک کو چھوٹے قد کی وجہ سے اپنے قابل نہیں سمجھتا۔
دوسری جانب خواتین کے حوالے سے نازیبا جملے استعمال کرنے پر امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی نائب صدر کہتے ہیں کہ ٹرمپ کہتا ہے کہ وہ مشہور ہے اور دولت مند ہے اس لئے وہ کچھ بھی کر سکتا ہے، یہ انتہائی توہین آمیز ریمارکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کیا میں ان سے بحث کرنا چاہتا ہوں۔نہیں میری خواہش ہے ہم ہائی اسکول میں ہوتے۔تو میں ان کی پٹائی کرتا۔