ایمزٹی وی(کیمرون) افریقی ملک کیمرون میں ریل گاڑی پٹری سے اترنے کے باعث 54 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسط افریقی ملک کیمرون میں ریل گاڑی پٹری سے اترجانے کے باعث 54 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کیمرون کے وزیر ٹرانسپورٹ ایڈ گارڈ الین میبے نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پانڈے اور ڈولا شہر کے درمیان چلنے والی ٹرین میں گنجائش سے زائد افراد کے سوار ہونے کے باعث ٹرین ایسیکا کے مقام پر حادثے کا سبب بنی۔
کاکہنا تھا کہ ملک کے دونوں بڑے شہروں کی سڑکیں مخدوش ہونے کے باعث مسافربسوں کے بجائے ٹرین کو ترجیح دے رہے ہیں اور مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے 8 اضافی ڈبے لگائے گئے تھے جبکہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں بھی معمول کے مطابق 600 افراد کے بجائے 1300 افراد سوارتھے۔
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بیشتر معذور ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔