ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) افغان فوجی قیادت اپنےاہل کاروں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئی۔ افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ نے افغان اہل کاروں کی بڑھتی ہلاکتوں کا ذمے دار افغان فوجی قیادت کو قراردے دیا۔
جنرل نکلسن کا کہنا ہے کہ افغان فوجیوں کو نہ مناسب اسلحہ ملتا ہے نہ کھانے پینے کی اشیاء، لڑائی کے دوران افغان افسر یا تو غائب ہوجاتے ہیں یا انہیں قیادت کرنا ہی نہیں آتی ۔