ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) جاپان کے شہراتسونومیامیں دو دھماکوں میںایک شخص ہلاک اور 3افراد زخمی ہوگئے۔ جاپانی میڈیا کے مطابق مرنے والے شخص نے خودکشی کرنے کے لیے اپنی کار دھماکے سے اڑائی، دھماکے ایک پارک کی حدود میں ہوئے جہاں کھڑی دوسری گاڑی بھی جل کر تباہ ہوگئی ۔
جاپانی حکام کے مطابق دھماکوں کا سبب ابھی واضح نہیں ہے تاہم تباہ ہونے والی ایک کار سے ایک خط ملا ہے جس کے مطابق کار کے مالک نے خودکشی کی ہے ۔ یہ کار 72 سال کے ایک شہری کی ملکیت ہے جو سابق فوجی افسر تھا۔ دھماکے سے کچھ دیر پہلے اس کا گھر بھی جل کر تباہ ہوگیا ۔ کہا جارہا ہے کہ اس نے خودکشی کرنے سے پہلے خود اپنے گھر کو آگ لگائی ۔