اتوار, 24 نومبر 2024


امریکہ کی ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ مسلمانوں اور خاص کر پاکستانیوں نے امریکہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،دہشت گردی کیخلاف پاکستان امریکہ کا مضبوظ اتحادی ہے۔

وہ گزشتہ روز نیویارک میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر اعجاز احمد کی رہائش گاہ پر پاکستانی بزنس کمیونٹی کے فنڈ ریزنگ ڈنر سے خطاب کر رہے تھے۔فنڈ ریزنگ ڈنر میں معروف بزنس مین میاں ذاکر نسیم سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرسابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا کہ مسلمانوں اور خاص کر پاکستانیوں نے امریکہ کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،جب میں امریکہ کا صدر تھا تو ہماری پالیسی تھی کہ دنیا میں امن قائم رہے اور تمام مسائل کو بات چیت سے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں نے محنت سے اپنا مقام حاصل کی۔ ہم پاکستان میں جمہوریت اور معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے امریکہ کو نقصان پہنچا،ہلیری کلنٹن تجربہ کار اور امریکی صدارت کی مضبوط امیدوار ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment