ھفتہ, 23 نومبر 2024


اسرائیلی فورسز کی فلسطینی نوجوان جاں بحق

ایمز ٹی وی(یروشیلم) اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں مغربی کنارے کے علاقے اوفرا میں فائرنگ کرکےفلسطینی نوجوان کو جاں بحق کردیا۔

اسرائیلی فوج کاکہناہے کہ انہوں نے فلسطینی نوجوان کے حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا تاہم گولیاں لگنے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا کہ چاقو بردار فلسطینی نوجوان نے اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے اہلکار کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔


دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ ابو قرار کے نام سے کی ہے اور اس کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ سے بتایا گیا ہے۔

یاد رہےکہ 21 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے 15سالہ لڑکے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ اس نے چاقو کے وار سے اسرائیلی فوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نےگزشتہ ایک سال کے دوران فائرنگ اور دیگر واقعات میں اب تک 238 نہتے فلسطینی شہریوں کوجاں بحق کردیا ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment