ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) بھارت کے سات سفارتخانوں کی ویب سائٹ کو سوموار کو ہیک کر لیا گیا ہے اور مبینہ طور پر بہت سی معلومات کو آن لائن پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ یہ ساتوں سفارت خانے یورپ اور افریقی ممالک میں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا کہ انھیں اس بارے میں علم ہے اور وہ اسے درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔بھارت کے یہ ساتوں سفارت خانے یورپ اور افریقی ممالک میں ہیں۔بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہاکہ ہم اس مسئلے سے واقف ہیں اور ہمیں اسے درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کپوسٹکی اور کاسیمیئرز نامی ہیکروں نے ٹوئٹر پر دعوی کیا کہ انھوں نے جنوبی افریقہ، لیبیا، ملاوی، مالی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور رومانیہ میں موجود انڈین سفارتخانوں کی ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے۔انھوں نے چوری کردہ معلومات کو پیسٹ بن ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا ہے جس میں سفارت خانے کی تفصیلات کے علاوہ وہاں کے سٹاف کے پاسپورٹ کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔
انھوں نے مبینہ طور پر بہت سے بھارتیوں کی تفصیلات بھی آن لائن جاری کر دی ہیں۔اس سے قبل بھی بھارتی سفارتخانوں کی ویب سائٹ ہیک کی جا چکی ہے۔دونوں ہیکروں میں سے ایک نے ٹوئٹر پر ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انھوں ایسا اس لیے کیا کہ ان کے سکیورٹی انتظامات خراب تھے اور انڈیا کے سفارتخانے ہونے کے سبب ان کے سکیورٹی کے انتظامات بہتر ہونے چاہیے۔ہیکروں نے دعوی کیا کہ بہت سی دوسرے انڈین سفارتخانوں کے بھی انٹرنیٹ محفوظ نہیں ہیں۔