ایمز ٹی وی(واشنگٹن )ٹرمپ ارب پتی ہیں تاہم ہلیری کلنٹن انتخابی اخراجات کی دوڑ میں ان سے بہت آگے نکل گئیں،
ڈیموکریٹ امیدوار نے اپنی انتخابی تشہیر پر ان کے مقابلے میں دوگنا زیادہ رقم خرچ کی۔ امریکی صدارتی انتخاب کے لئے ہلیری کو ڈونرز نے دل کھول کر فنڈز دیئے اور انہوں نے خرچ بھی ویسے ہی کئے۔ ایک ہزار 68 ملین، یعنی ایک ارب ڈالرز سے زائد کا فنڈ اکٹھا کیا، جس میں سے 8 سو 97 ملین ڈالرز انتخابی مہم پر خرچ کر ڈالے۔
دوسری جانب ٹرمپ کی مہم کے لئے 572 ملین ڈالرز کی فنڈ نگ ہوئی، جن میں سے 429 ملین ڈالرز کے اخراجات کئے گئے۔ دونوں امیدواروں کو سب سے زیادہ فنڈنگ انشورنس اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ملی، ایک سال کے دوران ہلیری نے 219 جبکہ ٹرمپ نے 76 ملین ڈالرز کے اشتہارات دیئے۔