ھفتہ, 23 نومبر 2024


انتظار کی گھڑیاں ختم !ٹرمپ ٹاور میں جشن کی تیاری

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)امریکا کے انتہائی منقسم تقریباً 20 کروڑ ووٹرز کو ڈونلڈ ٹرمپ یا ہیلری کلنٹن میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔اب تک کی معلومات کے مطابق ۔نیویارک ٹائمز کے مطابق اب تک ہیلری کلنٹن 215 جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 244الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔

امریکا کی 50 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں مجموعی طور پر 538 الیکٹورل کالج ووٹ تقسیم ہیںکامیابی کے لیے صدارتی امیدوار کو کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیںٹرمپ کی کامیابی کے لیے ریاست اوہائیو کو انتہائی اہم قرار دیا جارہا تھا اور وہ اوہائیو کا میدان مار چکے ہیںکولوراڈو، فلوریڈا، آئیوا، مشی گن، منی سوٹا، اوہائیو، نیواڈا، نیو ہمپشائر، شمالی کیرولائنا، پنسلوانیہ، ورجینیا اور وسکونسن کو سوئنگ ریاستیں کہا جاتا ہےسوئنگ ریاستیں وہ ہوتی ہیں جہاں عام طور پر کڑا مقابلہ ہوتا ہے اور جہاں کے نتائج فیصلے پر اثر انداز ہوتے ہیںامریکا کی تمام ریاستوں میں پولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ نتائج مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹی وی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 20 سے زائد ریاستوں میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔ہیلری کلنٹن ریاستوں کنیکٹی کٹ ، ڈیلاویئر، ایلینائے، میری لینڈ، میساچیوسٹس، نیوجرسی، نیویارک، رہوڈ آئی لینڈ، ورمونٹ اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں۔تمام توجہ ریاست فلوریڈا پر مرکوز ہے جہاں سخت مقابلہ جاری ہے اور یہ ریاست ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ یہاں 29 الیکٹورل ووٹ موجود ہیں۔فلوریڈا کے بعد جو ریاستیں فیصلہ کن ثابت ہوسکتی ہیں ان میں پنسلوانیہ، اوہائیو اور ورجینیا شامل ہیں۔

ٹرمپ ٹاور میں جشن کی تیاریانتخابی نتائج آنے سے قبل ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک میں اپنی رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور میں جشن کا بندوبست کرلیا، ان کے گھر کے باہر حامیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جنہیں اس بات کا یقین ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بڑا اپ سیٹ کریں گے۔ٹی وی چینلز پر ٹرمپ اور ہیلری کے الیکٹورل ووٹ کی تعداد دیکھ کر حامی نعرے بازی کرتے رہے، ایک امریکی شہری نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے ایک فٹبال میچ جیسا ہے ، کبھی ٹرمپ اسکور کرتے ہیں تو کبھی ہیلری۔دوسری جانب نیویارک ہی میں ہیلری کلنٹن نے بھی ایک بڑے کانفرنس سینٹر میں فتح کا جشن منانے کی تیاریاں کررکھی ہیں اور اس سینٹر کے باہر بھی ان کے حامی بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کیا کہ ’ہماری ٹیم کو خود کو فخر ہونا چاہیے، نتیجہ چاہے جو بھی ہو میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔امریکی ڈالر کی قدر میں کمیڈونلڈ ٹرمپ کی برتری کی خبریں آتے ہی امریکی ڈالر کی قدر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر امریکی ڈالر کی قدر جاپانی ین کے مقابلے میں دو فیصد تک کم ہوئی۔ایک موقع پر امریکی ڈالر 102.40 ین تک گر گیا جبکہ بعض موقعوں پر اس کی قدر 105.480 تک بھی پہنچی اور انتخابی عمل کے دوران اس کی قدر میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہوتا رہا۔سوئس فرانکس کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔اس کے علاوہ دیگر کرنسیوں کی قدر میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، یورو کی قدر میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا اور ایک یورو 1.1163ڈالر تک پہنچ گیا۔پولنگ اسٹیشن میں فائرنگامریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔

اے ایف پی کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل کچھ دیر کے لیے معطل بھی ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وہ فائرنگ کے مقام پر پہنچے تو تین افراد زخمی تھے جب کہ ایک شخص نے پولیس پر بھی فائرنگ کردی۔سیکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور مردہ حالت میں پایا گیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا یا اس نے خود کشی کرلی۔حملہ آور کے مقاصد کے بارے میں بھی کچھ معلوم نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment