ھفتہ, 23 نومبر 2024


مقبوضہ کشمیر،ریاستی دہشتگرد کیخلاف آج یوم استقلال

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں 126 ویں روز بھی صورتحال بدستور کشیدہ ہے،ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیری آج یوم استقلال منائیں گےاور بھارتی مظالم کے خلاف لال چوک تک آزادی مارچ کیا جائے گا،نماز جمعہ کے بعد آزادی اجتماع سےحریت رہنما خطاب کریں گے۔

مارچ روکنے کیلئے قابض انتظامیہ نے یٰسین ملک کو گزشتہ روز گرفتار کر کے جیل میں بند کردیا، جبکہ میر واعظ عمر فاروق بھی سری نگر میں نظر بند ہیں۔گزشتہ روز بارہ مولا میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری شہید ہوا۔

واضح رہے کہ 8 جولائی سے اب تک بھارت فورسز کے ہاتھوں 110 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment