اتوار, 24 نومبر 2024


اہم اسلامی ملک کے صدر نے قابل فخر اقدام اٹھا لیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) ترک صدرر جب طیب اردگان نے بھاری سود پر مبنی بینکاری نظام پر ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیداوار اور سرمایہ کاری سے اقتصادی ترقی کی جا سکتی ہے، سود پر انحصار کرنے والا بینکاری نظام مشکلات کا شکار ہے ، مرکزی بینک کی خود مختاری کے خلاف نہیں ہیں لیکن عوامی ذرائع کو بلند سود کیساتھ ضائع کرنے کی ہم ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسلامی ترقیاتی بینک اور استنبول اسٹاک ایکسچینج سٹریٹیجک تعاون کی یادداشت گانگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران بینکاروں سے سود کی بلند شرح کو معقول سطح پر لانے کا مطالبہ کیااور کہا کہ پیداوار اور سرمایہ کاری سے اقتصادی ترقی کی جا سکتی ہے۔

انکا کہنا تھاکہ سود پر انحصار کرنے والا بینکاری نظام مشکلات کا شکار ہے ۔ ہم پیسے سے پیسہ کمانے کے بجائے دن رات محنت اور معلومات کیساتھ پیسہ کمانے کی جانب مائل ہونے پر مجبور ہیں ۔ صدر اردگان نے کہا کہ وہ مرکزی بینک کی خود مختاری کے خلاف نہیں ہیں لیکن عوامی ذرائع کو بلند سود کیساتھ ضائع کرنے کی ہم ہر گز اجازت نہیں دینگے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment