ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتی رکن قومی اسمبلی حوصلہ ہارگئے


ایمز ٹی وی (نئی دہلی) بھارتی ریاست تری پورہ میں رکن قومی اسمبلی نے سپیکر کے جانبدارانہ رویے پر انوکھا احتجاج ریکارڈ کرا دیا ، سپیکر ڈائس پر پڑا گرز اٹھا کر اسمبلی سے باہر دوڑ لگا دی ۔

تری پور ہ میں سپیکر کے جانبدارانہ رویے سے ستائے رکن اسمبلی نے حوصلہ ہار دیا اور سپیکر کا گرز اٹھا کر اسمبلی سے فرار ہو گیا ، احتجاجی رکن اسمبلی کو سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی مگر وہ کسی کے ہاتھ نہ آیا اور گرز اٹھا کر اسمبلی دروازے سے بجلی کی طرح باہر نکل گیا ۔


واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور اسمبلی میں موجود دیگر ارکان اس سارے منظر سے خوف لطف اندوز بھی ہوئے جبکہ سپیکر نے بھی احتجاجی رکن کو روکنے کی بہت کوشش کی مگر اس نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور گرز اٹھا کر فرار ہو گیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment