ھفتہ, 23 نومبر 2024


مشہور ہونے والے آدم صالح دوران پرواز آ ف لوڈ

ایمز ٹی وی(لندن) یوٹیوب سٹار یمنی باشندےآدم صالح کو عربی بولنے پر ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارے سے اتار دیا گیا۔

بی بی سی کے مطابق مزاحیہ حرکات کی وجہ سے مشہور ہونے والے آدم صالح کو دوران پرواز فون پر اپنی والدہ کیساتھ عربی میں بات کرنے کی وجہ سےطیارے سے اف لوڈ کر دیا گیا ۔ وہ لندن سے نیویارک جانے والے ڈیلٹا یئر لائن کے طیارے پر سوار تھےاور ان کے ساتھ ایک دوست بھی موجود تھا تاہم دونوں کو اف لوڈ کر دیا گیا ۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے عربی میں بات کر رہا تھا کہ جہاز میں موجود ایک عورت نے چلا کر کہا ”یہ کیا کہہ رہا ہے “؟ خاتون نے بلند آواز میں کہا کہ وہ غیر آرام دہ محسوس کر رہی ہے جس پر کپتان آیا اور پوچھا کہ کیا ہوا ہے ؟
آدم صالح نے مزید کہا کہ کپتان نے اس پر مجھے اور میری والدہ کو جہاز سے اتر جانے کاحکم دیدیا جس پر میں نے ویڈیو بنانا شروع کر دی تاہم جب ہم جہاز سے باہر نکال دیے گئے تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ اس لیے کیا گیا کہ ہم بہت زور سے بول رہے تھے۔


صالح کے دوست سلیم ابہار جن کو صالح کے ساتھ ہی جہاز سے اتارا گیا تھا نے کہا کہ ”میں تو وہیں کا وہی رہ گیا“۔ وہ ایسی چیز تھی جسے آپ صرف فلموں میں ہی دیکھتے ہیں۔

آدم صالح جو یوٹیوب پر اپنی مزاحیہ حرکتوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں، کی پوسٹ سوشل میڈیا پر جلد ہی وائرل ہو گئیں۔ صرف تین گھنٹوں میں ان کی پوسٹ کو 120000 مرتبہ ری ٹیویٹ کیا گیا اور پچاس لاکھ لوگوں نے ان کی پوسٹس کو فیس بک پر دیکھا۔

آدم صالح نے اپنی یہ ویڈیو اور دیگر تفصیلات ٹوئٹر پر پوسٹ کیں اور بتایا کہ ہمیں جہاز سے اتار کر ایک بار پھر چیکنگ کی گئی بعدازاں کافی دیر تک ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بٹھایا گیا،ہم دوسری فلائٹ سے نیویارک کے لیے روانہ ہوئے، میں جلد اپنے وکیل کے ذریعے ایئرلائن کے خلاف عدالت سے رجوع کروں گا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment