ھفتہ, 23 نومبر 2024


استنبول نائٹ کلب حملہ،24غیر ملکیوں کی شناخت ہو گئی

ایمز ٹی وی(بین الاقوامی) ترکی کے شہر استنبول میں نائٹ کلب کا حملہ آور اب تک پکڑا نہ جا سکا،

 

حملہ ا?ور افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بندوق پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔ نائٹ کلب حملے میں 39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہو ئے تھے، مرنے والوں میں 24 غیر ملکی اور 11 ترک باشندوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ترک میڈیا نے استنبول کی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نیو ائیر نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔ حملہ ا?ور نے 120 سے 180 کے قریب راﺅنڈ فائر کئے اور یہ حملہ سات منٹ تک جاری رہا، بعدازاں حملہ ا?ور کلب میں افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بندوق پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ حملہ آور سانتا کلاز کا روپ دھارے ہوئے تھا ،ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ مرنے والے 39 افراد میں سے 24 غیر ملکی اور 11 ترک باشندوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 69 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے حملے کو 'وحشیانہ قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ دہشت گرد ہمارے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کے ا?گے جھکیں گے نہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment