ایمز ٹی وی(نئی دہلی)چینی حکومت نے طویل فاصلے پر مار کرنیوالےایٹمی میزائلوں کی تیاری میں پاکستان کی مدد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے طویل فاصلے پر مار کرنے والےایٹمی میزائلوں کی تعداد میں اضافہ کیا تو وہ ایسے میزائل بنانے میں پاکستان کی مدد کریگی اور یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے پیر کو اگنی فور انٹر کانٹی نینٹل میزائل کے تجربے کے بعد کیا گیا ہے ۔
چینی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے گلوبل ٹائمز کے اداریے میں کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کو بھارتی میزائل پر اعتراض نہیں ہے تو پاکستانی نیوکلیئر میزائلز کی رینج میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔
گلوبل ٹائمز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی بھارت جیسے نیوکلیئر ذرائع ملنے چاہئیں ۔”اگر مغربی ممالک بھارت کو ایٹمی ملک قبول کرتے ہیں اور پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی دوڑ میں لاتعلق ہیں تو چین اس پر خاموش نہیں رہے گا “۔ ایسے وقت میں پاکستان کو بھی ایٹمی ترقی کیلئے وہی فوائد ملنے چاہئیں جو بھارت کو حاصل ہیں ۔
اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے ایٹمی ہتھیار اور طویل فاصلے پر مار کرنے والے نیوکلیئر میزائل تیار کر کے اقوام متحدہ کی حدود کو پامال کیا ہے