ھفتہ, 23 نومبر 2024


نوعمر امریکی لڑکی کی بے باکی

ایمز ٹی وی(نیویارک) مغربی معاشرے میں اخلاقی زوال کن پستیوں کو چھو رہا ہے اس کا اندازہ ایک نوعمر امریکی لڑکی کی بے باکی، اور اس سے منع کرنے والے اپنے والدین کے ساتھ کئے گئے سلوک سے بخوبی کیا جا سکتا ہے۔


نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹینسی شہر سے تعلق رکھنے والے 45 سالہ کرسچیان اماسن کو معلوم ہوا کہ اس کی 14 سالہ بیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی برہنہ تصویر پوسٹ کر دی تھی تو وہ غصے سے بے قابو ہوگیا اور اس پر تھپڑوں کی بارش کر دی۔ جب لڑکی بھاگتی

ہوئی اپنے کمرے میں گئی تو وہ اس کے پیچھے پہنچا اور اسے دبوچ کر گلا دبانا شروع کردیا۔ ہملٹن کاﺅنٹی پولیس کے مطابق ویب سائٹ سنیپ چیٹ پر لڑکی کی برہنہ تصویر کا معاملہ پہلے اس کی والدہ کے علم میں آیا تھا۔ جب انہوں نے اپنی بیٹی سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی تو اس نے اسے اپنے معاملات میں مداخلت قرار دے کر ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کے نتیجے میں بات اس کے والد تک بھی پہنچ گئی۔ جب کرسچیان کو معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی نے انٹرنیٹ پر برہنہ تصویر پوسٹ کی تھی تو وہ غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کا گلا دبانے کی کوشش کی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے چھ گھنٹے بعد لڑکی نے اپنی بڑی بہن کو فون کر کے بلایا اور اسے ساتھ لے کر والدین کی شکایت لے کر تھانے چلی گئی۔ پولیس نے بھی لڑکی کی شکایت پر فوری کاروائی کی اور اس کے والد اور والدہ کو گرفتار کرلیا۔ اب دونوں کے خلاف بیٹی سے بدسلوکی اور تشدد کے الزام کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment