ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سرحدوں کی خلاف ورزی نہیں ہورہی ہے۔
اگر خلاف ورزی ہوئی تو سرجیکل سٹرائیک کریں گے۔بھارتی آرمی چیف کا بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ان کی اپنی ہی فوج میں بھوک کے بارے بیانات دیئے جارہے ہیں۔یاد رہے بھارتی فوجی تیج بہادر نے ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس نے کہا تھا کہ ہمیں ناقص کھانا دیا جاتا ہے اور ہم ایسا کھانا کھا کر سرحد پر کیسے لڑ سکتے ہیں۔
بھارتی فوج کیجانب سے سرحدی کشیدگی کی وجہ سے اس سے پہلے بھی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے جس کو پاکستان نے مسترد کر دیا تھا۔پاکستان آرمی کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ اگر بھارت نے ایسی غلطی کی تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔