ھفتہ, 23 نومبر 2024


زبیرگل کی پاکستان میں جمہوریت کےلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، نواز شریف

 

ایمز ٹی وی(لندن) پاکستان صحیح سمت میں ترقی کررہا ہے، اورسیز پاکستانیوں کاملکی ترقی میں اہم حصہ ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اورسیز کمشنر زبیر گل سے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا
اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ۔وزیر اعظم نے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے زبیر گل کو اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے پاکستان جا کر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زبیرگل کی پاکستان میں جمہوریت کےلئے بے پناہ قربانیاں ہیں، اورسیز پاکستانی اپنے وطن کی ترقی کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ اورسیز پاکستانیوں کےلئے سہولتیں فراہم کی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں،انہیں پاکستان میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment