ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارت میں 7ریموٹ کنٹرول دھماکے

 

ایمز ٹی وی(نئی دہلی)بھارت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست آسام اور منی پور دھماکوں سے گونج اٹھے۔
بھارت میں آج 68ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں اور اس دوران ریاست آسام اور منی پور کے مختلف علاقوں میں9ریموٹ کنٹرول دھماکے کیے گئے ہیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصا ن یا زخمی نہیں ہوا۔دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
نامعلوم ملزمان نے ریاست آسام کے شمال میں یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے مضبوط گڑھ والے علاقوں میں 7ریموٹ کنٹرول دھماکے کیے ۔ ضلع چرائڈیو میں 3، ضلع سواساگر میں 2 جبکہ دیگر دو اضلاع میں ایک ایک دھماکاکیا گیا .
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ریاست آسام میں مختلف مقامات پر کم شدت والے 7دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں تاہم دھماکوں والے مقامات پر گڑھے پڑ گئے ہیں ۔ ان میں ایک یوم جمہوریہ کی تقریبات والے مقام سے تقریباُُ 5سو میٹر دور نالے میں نصب کیا گیا تھا جو تقریبات کے دوران پھٹ گیا ۔اس کے علاوہ ریاست منی پور میں ایک دھماکا منی پور کالج کے قریب ہوا جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطاع نہیں ملی ۔
پولیس کے مطابق یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے ایک دھڑے سمیت دیگر باغی تنظیموں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر علاقے میں مکمل بائیکاٹ کی کال دیتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی تھی ۔
دھماکوں کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
پبلک ڈے کی سرکاری تقریبات کا اآغازآج صدر پرناب مکھرجی کی جانب سے نئی دہلی میں پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ہو گا جس کے بعد فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا ۔بھارت کی جانب سے ابوظہبی کے پرنس شیخ محمد بن زیاد النہیان کو پبلک ڈے کی تقریبا ت میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment