ایمز ٹی وی(ویلنگٹن) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم نے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کردیاہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم بل انگلش نے سابق
وزیراعظم جان کی کے استعفے کے بعد دسمبر میں عہدہ سنبھالا تھا اور عام انتخابات اس سال 23 ستمبر کو ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے آئین کےمطابق ملک کا وزیراعظم انتخابات کی تاریخ دینے کا حق رکھتا ہے جو کہ تین سال کی مدت کیلئے ہوتے ہیں۔سابق وزیراعظم جان کی جن کے بارے توقع کی جارہی تھی کہ وہ چوتھی بار الیکشن میں حصہ لیں گے مگر انہوں نے دسمبر میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنا وقت اپنی فیملی کو دینا چاہتے ہیں۔