اتوار, 24 نومبر 2024


بھارتی فوجی قیادت کے بیانات امن کی فضاء کو خراب کر سکتے ہیں،چینی تھنک ٹینک

 

ایمز ٹی وی(بیجنگ) چین کے معروف تھنک ٹینک سینٹر فار ایشیا پیسیفک سٹڈیز کے ڈائریکٹر چائو کان چھنگ نے کہا ہے کہ بھارت کے نام نہاد کولڈ سٹارٹ نظریہ کے باوجود ایٹمی طاقت پاکستان پر اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور طاقت رکھتا ہے اور ایسی صورتحال میں نئی دہلی کا یکطرفہ طور پرفتح حاصل کرنے کا نظریہ ناکام ہو جائے گا۔
چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو دیے انٹرویو میں انہوں نے کہا چین میں بھارت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ نگار اس صورتحال میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف جنرل بیپن راوت کے اشتعال انگیز بیانات سے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی پیدا ہوگی ، خاص طور پر جب امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ صدارتی عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بھارتی فوجی قیادت کے بیانات دونوں ممالک کے مابین امن کی فضاء کو خراب کر سکتے ہیں جس سے پاکستان کی جانب سے بھی بلاشبہ ایک سخت ردعمل سامنے آئے گا ۔
انہوں نے دونوں جنوبی ایشیائی ہمسایوں کے مابین امن عمل کی معطلی کا ذمہ دار بھارت کو قرار دیا اور کہا بھارتی کولڈ سٹارٹ حکمت عملی کی موجودگی اور دونوں ممالک کی افواج کے مابین فرق کا یہ مطلب نہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف باآسانی فتح حاصل کر سکتا ہے ۔حقیقت تو یہ ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری کا دفاع کرنے کی طاقت رکھتا ہے اور اس کے ایٹمی ہتھیاروں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہئے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment