ایمز ٹی وی(نئی دلی) بھارت کے ایک دور دراز گاﺅں میں ایک لڑکے کی موت کے بعد اسے آخری رسومات کے لئے لیجانے والے والے دیہاتیوں کو اس وقت اپنی موت سامنے نظر سامنے آنے لگی جب یہ ’مردہ‘ لڑکا اٹھ کر بیٹھ گیا۔ بھارتی شہر دھرواد کے گاﺅں مانا گونڈی سے تعلق رکھنے والے لڑکے کمار مرواد کو ایک ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا جس کے بعد اسے شدید بخار ہوگیا۔ جب اس کی حالت بہت بگڑ گئی اور ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تو گھر والے اسے واپس لے آئے، اور بالآخر اس کی موت ہوگئی۔ کمار کی موت کے بعد آخری رسومات کے لئے اسے گاﺅں سے دو کلومیٹر دوری پر واقع گھاٹ پر لیجایاجارہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے آنکھیں کھول دیں اور اپنی ٹانگیں اور بازو ہلانے لگا۔ یہ صورتحال دیکھ کر بیچارے دیہاتی خوفزدہ ہو گئے اور جس کا جدھر منہ آیا بھاگ کھڑا ہوا۔ جب انہیں اندازہ ہوا کہ لڑکا زندہ تھا تو اس کے کچھ عزیز واپس آئے اور اسے اٹھا کر گوکل روڈ پر واقع ہسپتال لے گئے۔ ہسپتال میں دوبارہ اس کا علاج شروع ہو گیا ہے، لیکن اس کے معالج ڈاکٹر مہیش نیلا خانتنوار کا کہنا تھا کہ انفیکشن لڑکے کے سارے جسم میں پھیل چکا ہے اور بہت کم امید ہے کہ وہ زیادہ وقت زندہ رہ پائے گا