ایمز ٹی وی(مناما) خلیجی ریاست بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث چار خواتین سمیت 20 اشتہاری ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ بحرینی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 فروری کو دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ایران فرار کی کوشش کی تھی مگر پولیس نے مسلسل ریکی کے بعد اشتہاریوں کی ایران فرار کی سازش ناکام بناتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کرلیا تھا۔بیان کے مطابق نو سے 19 فروری کے دوران پولیس اور دیگر اداروں نے دہشت گردوں کا تعاقب کرتے ہوئے چار خواتین سمیت 20 اشتہاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار کی گئی چاروں خواتین پر مفرور دہشت گردوں کو پناہ دینے اور انہیں فرار میں مدد فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے
Leave a comment