ھفتہ, 23 نومبر 2024


انڈر ورلڈ ڈان کی سازش ناکام

 

ایمزٹی وی(نئی دہلی)بھارتی علاقے راجکوٹ کے مضافات سے داﺅد ابراہیم کے لیے کام کرنے والے کرائے کے قاتل کو تین ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا ۔
بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کے بھائی انیس ابراہیم کی ایما پر کام کر رہے تھے ۔بھارتی پولیس نے بتا یا کہ انیس ابراہیم نے رمضان ریحانے اور دیگر افراد کو 1لاکھ روپے کے عوض کرائے کے قاتل کے طور پر رکھاہوا تھاجو نجی بس کے ذریعے راجکوٹ میں سرمایہ کار کو قتل کرنے گئے۔
راج کوٹ کے ڈپٹی کمشنر ایس آر آدیدارا نے بتا یا کہ جس سرمایہ کار کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی وہ جام نگر میں کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے ۔اشفاق خطری نامی اس کاروباری شخصیت کا شپنگ کا بھی بزنس ہے ۔
بھارتی ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ ہمیں تین مشکوک افراد کی مہاراشٹرا سے نجی بس میں سوار ہونے کی اطلاع ملی جنہیں راجکوٹ کے علاقے احمد آباد ہائی وے کے قریب سے گرفتار کیا گیا ۔ان کاکہنا تھا کہ گرفتار افراد کے سامان سے پستول ،چھ لایﺅ کارٹیجز ،دو چھریاں اور جعلی نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئیں ۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق انیس ابراہیم نے ان کرائے کے قاتلوں کو اشفاق خطری کے قتل کے لیے 1لاکھ روپے دئیے ۔بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ رمضان ڈی گینگ کا کرائے کا قاتل ہے جو مہاراشٹرا میں کئی مقدمات کا سامنا کر رہا ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment