ایمز ٹی (واشنگٹن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہےکہ امریکہ کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائیں گےاور دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کونیست ونابود کردیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایسا ملک ہیں جو نفرت اور برائیوں کی مذمت کرتاہے۔انہوں نےیہودیوں کے قبرستان میں توڑپھوڑسمیت امریکی ریاست کینسس میں بھارتی شہری کی ہلاکت کی بھی مذمت کی۔
ڈونلڈٹرمپ نے کانگریس سے اپنے خطاب میں امریکہ سے ملحق میکیسکو کے بارڈر پردیوار بنانے کے ساتھ ساتھ ٹرانس پیسیفک تجارتی معاہدے سےبھی امریکہ کے الگ ہونے کا ذکرکیا۔
t1
امریکی صدر کا کہناتھاکہ کہ امیگریشن پالیسیوں سےمتعلق قوانین میں تبدیلی سے بےروزگاروں کو روزگار مہیا سوسکےگا، اربوں ڈالر کی بچت ہوگی اور اس طرح ہم اپنے لوگوں کو مزید محفوظ بناسکےگیں۔
مزید پڑھیں:سرحد پروقت سے پہلےدیوار کی تعمیرشروع کی جائےگی‘ڈونلڈ ٹرمپ
ڈونلڈٹرمپ نےتقریب کے دوران امریکی کمانڈو کی بیوہ کو خراج تحسین پیش کیاجویمن میں القاعدہ کےخلاف ایک حالیہ کارروائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔
t3
دوسری جانب امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے داعش سے نمٹنے کے لیے وائٹ ہاؤس کے نئے پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عسکریت پسند تنظیم کو شکست دینے کے اس منصوبے میں فوجی اور غیر فوجی دونوں طریقے استعمال کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 2016 میں اپنی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ امریکہ کے صدر منتخب ہوجاتے ہیں تو داعش کے خطرے کو شکست دینے کے لیے30 روزہ نظرثانی پلان کا حکم دیں گے