ایمز ٹی وی(نئی دہلی) بھارت کی بحریہ نے بحری جہاز کو تباہ کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ تجربہ جمعرات کی صبح بحیرہ عرب میں کیا گیا۔ بدھ کو بھی بھارت کی وزارت دفاع نے اے اے ڈی یعنی اڈوانس ایریا ڈیفنس سسٹم کا بھی کامیاب تجربہ کیا تھا۔ اس سے قبل بھارت نے اگنی پانچ سپر سانک بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ آن لائن کے مطابق ایٹمی میزائل اونچائی تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق مشن کے تمام اہداف اور مقاصد سے حاصل کرلیا گیا ہے اور اب پاکستان کے ایٹمی میزائل ہمیں نشانہ نہیں بنا سکتے