ایمز ٹی وی(جدہ) سعودی کفیل معاہدہ ختم ہونے کے بعد وطن واپس جانے کا مطالبہ کرنے والے29بھارتی ملازموں کو صحراﺅں میں چھوڑ آیا ،ملازمین نے کفیل کیخلاف لیبر کورٹ میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا ۔ سعودی عرب میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے 29بھارتی ملازموں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں لیبر کورٹ میں پیشی پر جانے سے روکنے کیلئے کفیل صحرا ئی علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔” ہمیں لیبر آفس میں شکایت درج کرانے کی پاداش میں الاحساسے تقریباُُ 200کلو میٹر دور سفانیا کے علاقے میں چھوڑدیا گیا “۔ سعودی عرب میں بھارتی ملازمین کی حالت زار سن کر بھارتی سفارتخانہ اور سعودی لیبر منسٹری حرکت میں آگئے ، لیبر منسٹری کے حکام نے بھارتی سفارتخانے کے اراکین کیساتھ متاثرہ ورکرز کی رہائش گاہ کا دورہ کیا ۔”ہمیں پہلے بھارت میں دھوکہ دیا گیا اور پھر سعودی عرب میں بھی ایسا ہی کیا گیا جہاں کفیل نے کہا کہ اپنا سامان باندھ کر بھارت جانے کی تیاری کرو جس پر ہم نے سامان وغیر ہ پکڑا اور شاہ فہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ جانے کیلئے بس پر بیٹھ گئے مگر کفیل ہمیں ایئر پورٹ لے جانے کی بجائے صحراﺅں میں چھوڑ کر بھاگ گیا “۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کفیل کی طرف سے ایسے رویے کا مقصد یہ تھا کہ ہم لیبر کورٹ میں پیشی پر نہ جا سکیں۔ ”کفیل نے ہم سے کہا کہ رہائشی پرمٹ کے بغیر ہمیں الاحسا میں سفر کرنے اور چیک پوائنٹس پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ ہمارے پرمٹ اسی کے پا س تھے “۔ بھارتی مزدور سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں بڑی کلیننگ کمپنی کے ملازم تھے جس کے پاس صوبے میں سکولوں کی صفائی کے حوالے سے وزارت تعلیم کیساتھ ٹھیکہ تھااور ان کی تنخواہیں 400ریال تھی جبکہ 250ریال بطور فوڈ الاﺅنس بھی ملتا تھا جو اپنا 2سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد بھارت واپس آنا چاہتے تھے