ایمزٹی وی(ریاض) سعودی حکومت نے ملک میں دنیا کے سب سے بڑے تفریحی شہر کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔منصوبہ 2018ءمیں شروع ہو گا ۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے عالمی سطح پر سب سے بڑے ثقافتی اور تفریحی شہر کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ دارالحکومت ریاض کے جنوب مغرب میں واقع علاقے القدیہ میں 334 مربع کلومیٹر کے رقبے پر تعمیر ہوگاجس میں یک بڑا سفاری پارک بھی شامل کیا جائے گا ۔
نہوں نے بتایا کہ یہ شہر ایک اہم ثقافتی سنگ میل ثابت ہونے کے علاوہ مملکت میں مستقبل کی نسل کی تفریحی ، ثقافتی اور سماجی ضروریات پوری کرنے کا مرکز بھی ہوگا۔ ”یہ پر عزم منصوبہ سعودی عرب کے پروگرام ویژن 2030ءکے سلسلے کی ایک کڑی ہے“۔
شہزادہ سلمان کا کہنا تھا کہ مملکت کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اس منصوبے میں مرکزی سرمایہ کار ہوگا۔ اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی بڑے سرمایہ کار بھی حصہ لیں گے۔منصوبے کا سنگ بنیاد 2018ءکے اوائل میں رکھا جائے گا اور پہلے فیز کا افتتاح 2022ءمیں کر دیا جائے گا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ معاشرتی ترقی اور خوش حالی لانے کے علاوہ دارالحکومت ریاض کو زندگی گزارنے کے لیے دنیا کے 100 بہترین شہروں کی فہرست میں بھی لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔منصوبے میں دنیا کے مشہور ترین ریسٹورانٹ اور ٹریڈ مارک اپنی خدمات فراہم کریں گے