ایمزٹی وی(لندن)قبل از وقت انتخابات کیلئے برطانوی پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامے کی طرف سے قبل از وقت انتخابات کرانے کے اعلان کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا گیا ہے اور تمام پارلیمانی کمیٹیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی منظوری کیلئے برطانوی وزیراعظم نے ملکی برطانیہ سے ملاقات کی ۔
برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حوالے سے قانونی بحث نئی پارلیمنٹ کے انتخاب کئے جانے کی توقع ہے۔پارلیمنٹ کی تحلیل کے وقت ارکان پارلیمنٹ نے ایک دوسرے کو پیغامات دیئے کے 19 جون کو دوبارہ ملیں گے۔