ھفتہ, 23 نومبر 2024


سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف بینرز آویزاں

 

ایمزٹی وی(جنیوا)سوئٹرز لینڈ کی سڑکوں پر لگے پولز کے ساتھ ’آزاد بلوچستان‘ کے بینرز لگادیئے گئے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ پوسٹرز سوئس ایڈورٹائزنگ ایجنسی سے بنوائے گئے ہیں اوربلوچستان لبریشن آرمی سے وابستہ’ بلوچستان ہاﺅس ‘نامی ایک تنظیم کی طرف سے سڑک کنارے آویزاں کیے گئے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی کو پاکستان نے دہشتگردتنظیم قراردے رکھاہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آزاد بلوچستان کے لیے ایک بھر پور مہم چلائی گئی اور اس کے لیے نہ صرف سڑک پر موجود کھمبوں اور ہورڈنگز کا سہارا لیا گیا بلکہ ٹرانسپورٹ پر بھی یہی بینرز لگائے گئے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment