ایمزٹی وی(لندن)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹسا(آج) دورے پر بھارت پہنچ رہے ہیں جس میں وہ بھارتی عسکری و سیاسی قیادت سے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
یادرہے کہ امریکی وزیردفاع ایک ایسے وقت پر بھارت پہنچ رہےہیں جب بھارت میانمار سے بے گھر ہونیوالے روہنگیا مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ پاکستان کے وزیراعظم اور مستقل مندوب نے اقوام متحدہ میں بھارت کے کشمیر میں مظالم اور پاکستان میں مداخلت کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور بھارت کو پوری دنیا کے سامنے شرمسار ہونا پڑا۔