ایمز ٹی وی (ریاض ) سعودی عرب میں دلہنوں کے جوڑے، عبائے، مصنوعی زیورات، جوتے، خوشبو اور دیگر اشیاء آج سے سعودی خواتین فروخت کیا کریں گی۔اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کو زیادہ سےزیادہ روزگار مہیا کرنا ہے۔
سعودائزیشن پالیسی کے تیسرے مرحلے کے تحت زنانہ خوشبویات، جوتے، موزے اور ملبوسات صرف سعودی خواتین ہی فروخت کر سکیں گی۔
دلہنوں کے جوڑے، عبائے ، مصنوعی زیورات، ماں کی ضرورت کی اشیا بھی صرف سعودی خواتین ہی فروخت کریں گی۔ آج سے پہلے ان اشیا کی دکانوں پر زیادہ تر بنگالی اور یمنی باشندے کام کر رہے تھے، جنہیں اب نئی ملازمت ڈھونڈنا ہوگی