ھفتہ, 23 نومبر 2024


ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں، وزیرِ اعظم

 

ایمز ٹی وی (استنبول ) وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاہےکہ پاکستان کی سرزمین ترکی کےمفادات کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ استنبول میں پاک ترک وزرائے اعظم کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات ، باہمی تعاون کے فروغ اور آزاد تجارت کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بات چیت ہوئی ۔بن علی یلدرم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ترکی کے دوست ہمارے دوست اور دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔

اس موقع پر بن علی یلدرم کا کہنا تھا کہ ترکی افغانستان میں امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔ ترک وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment