منگل, 15 اکتوبر 2024


پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے

 

ایمزٹی وی(تہران)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایران کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران بارڈر امن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچے جہاں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں گارڈ آف آنردیا گیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی جب کہ ایرانی قیادت نے آرمی چیف کے دورے پر تشکر کا اظہار کیا۔
 
iran1 
 
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف سےملاقات کی اور بعد ازاں وزارت خارجہ میں وزیرخارجہ جواد ظریف اور ایوان صدر میں صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات کی۔
 
 
 
ایران کی سول وعسکری قیادت سے ملاقاتوں میں افغان صورتحال، داعش کے بڑھتے خطرے سمیت پاک ایران بارڈرسیکیورٹی پر بات چیت کی گئی جب کہ آرمی چیف نے جیواسٹریٹجک ماحول، دفاع، سلامتی، اقتصادی تعاون پر بھی بات کی۔
 
 
 
ایرانی قیادت نےعلاقائی امن اور اس کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔
 
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے پاک ایران سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایران بارڈرامن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے پاک ایران بارڈرکو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے جب کہ دہشت گرد ہمارا مشترکہ دشمن ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment