افغانستان: افغانستان میں تعینات امریکی جنرل نکلسن نے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان کی سینئر قیادت پاکستان اور نچلی قیادت افغانستان میں ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سرحد پار کارروائی کرنے والے دہشت گردوں کو پاکستان ختم کرے، اس کےلیےپاکستان کےساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ جنرل نکلسن نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے سخت مؤقف کے باوجود پاکستانی رویے میں تبدیلی نہیں آئی، ہم نے پاکستان سے بہت واضح اور صاف مؤقف بیان کیا۔