ایمز ٹی وی(بین الا قوامی)ایرانی بندر گاہ چابہار کے پہلے مرحلے کا کام مکمل کرلیا گیا،ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی بندرگاہ چابہار کا افتتاح کردیاگیا ۔ تقریب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھی شرکت کی ،ذرائع کے مطابق بھارت نے اس موقع پر ایران سے کہاکہ چابہار کو گودار کے متبادل کے طور پر سامنے لایا جائے۔ایران کے پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائیزیشن کے مینیجنگ ڈائرکٹر محمد سعید نڑاد نے کہاکہ اس بندرگاہ کی توسیع کے لئے ایران نے مجموعی طور پر سات سو تین ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ ایک سو پچاس ملین ڈالر کا فائننس بھارت نے کیا ہے اور پچاسی ملین ڈالر کی بھارتی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی ،انہوں نے کہاکہ معتبر کمپنیوں سے خریداری کا عمل طویل ہے،انہوں نے کہاکہ چابہار بندرگاہ کا افتتاح، علاقائی ممالک کے اعلی حکام کی موجودگی میں ہونا تھا تاہم 19مئی کو ایران میں صدارتی انتخابات کے پیش نظر وقت کی کمی کی بنا پر اس کا افتتاح اب انتخابات کے بعد کیاگیا ہے ۔