ایمزٹی وی(ریاض)سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 17 مئی سے رمضان المبارک کے آغاز کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے ڈائریکٹر محمد عودة کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 17 مئی بروز جمعرات سے ہونے کا امکان ہے جب کہ عمان پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ سلطنت میں پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو ہوگا جب کہ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ قوی امکان ہے کہ پاکستان میں بھی پہلا روزہ 17 مئی کو ہوگا۔