ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، امریکی وزیر خارجہ

 

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ ایران یورینیم افزدوگی بڑھا رہا ہے، واشنگٹن کسی بھی صورت میں ایران کو جہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ یورینیم افزودگی بڑھانے سے متعلق ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں، ایران کو جوہری ہتھیاروں کی فراہمی ہر صورت میں روکیں گے، مائیک پومپیو کے مطابق ایران کو اچھی طرح اس بات کا علم ہے کہ امریکا تہران کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں سے بچنے کے لیے ایران کے سامنے 12 شرائط پیش کی تھیں، ان میں جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنے کی شرائط بھی شامل تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران سیاسی نظام کو تبدیل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، انہوں نے ایران کے میزائئل پروگرام کی روک تھام کے لیے یورپ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یورپ نے ایران کو میزائل کی تیاریوں سے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ خیال رہے کہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل تجربات قبول نہیں ہیں، ہم ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر نئے معاہدے کے لیے تیار ہیں، نئے معاہدے کے لیے ایران کو 12 شرائط پوری کرنا ہوں گی اور شام سے ایرانی فورسز کے انخلا اور یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت کو ختم کرنا ہوگا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment