بنگلور: کرناٹک کے ایک اور کالج کے پرنسپل نےمسلم طالبات کوحجاب پہننےپرکالج سےباہر نکال دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مسلم طالبات کی مشکلات میں کمی نہیں آئی۔ حجاب پہننے کو جرم بنا کر اُن پر تعلیمی اداروں کے دروازے بند کردیئے گئے۔
ایسا ہی ایک اور واقعہ ریاست کرناٹک کے علاقے اوڈوپی کے ایم جی ایم کالج میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے حجاب پہنی مسلمان طالبات کو کالج سے باہر نکال دیا۔کالج پرنسپل کے اس رویے پر طالبات نے شدید احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھی خلاف ورزی ہے۔
طالبات نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا گیا کہ کل سے شروع ہونے والے امتحان میں ہمیں شریک ہونے سے روکا جائے گا۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کا فیصلہ آنے تک تمام کالجوں کی انتظامیہ کو حجاب میں آنے والی طالبات کے لیے علیحدہ کلاسوں کے انتظام کا حکم دیا تھا۔