جمعرات, 05 دسمبر 2024


ٹرمپ نے 76 سالہ لنڈا میک میہن کومحکمۂ تعلیم کی قیادت کیلئے نامزد کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کی سابق سی ای او لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کا سربراہ نامزد کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو 76 سالہ لنڈا میک میہن کو محکمۂ تعلیم کی قیادت کیلئے نامزد کیا ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لنڈا میک میہن تعلیم کی بہتری کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کی قیادت کریں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈا میک میہن نے 2009ء میں امریکی سینیٹ کا انتخاب لڑنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ دیا تھا۔

قبل ازیں 2009 کے آغاز میں میک میہن کنیکٹیکٹ بورڈ آف ایجوکیشن کیلئے خدمات سرانجام دے چکی ہیں ،اس کے علاوہ کئی سالوں تک وہ سیکرڈ ہارٹ یونیورسٹی کنیکٹیکٹ بورڈ کی ٹرسٹی بھی رہ چکی ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی محکمۂ تعلیم کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment