ھفتہ, 23 نومبر 2024


عالمی رہنماؤں کا اظہارِ مذمت

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس میں ُپر تشدد حملوں میں ایک سو ساٹھ سے زائد ہلاکتوں پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے شدید مذمت کی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پیرس کے سفاکانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔یرس حملوں کو سفاکانہ قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی کوئی قومیت یا مذہب نہیں ہوتا ، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پیرس حملوں کو قابل نفرت قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں وہ فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیرس واقعات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام کی دعائیں اور ہمدردیاں فرانسیسی عوام کے ساتھ ہیں.اس موقع پر وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے حملوں کو شرمناک قرار دیا ۔ انہوں نے کہا فرانس کے ساتھ مل کر دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے علاوہ ازیں جرمن چانسلر اینگلا مرکل ، روس کے صدر ولادی میر پیوٹن ، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نیٹو اتحاد کے سربراہ فوگ راسموسین سمیت کئی عالمی رہنماؤں نے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فرانسیسی عوام سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment