ایمزٹی وی(انٹر نیشنل) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ جنرل راحیل شریف کی آمد پر شاندار استقبال ، گارڈ آف آنر اور 19 توپوں کی سلامی دی گئی۔ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کو برازیلی فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور 19 توپوں کی سلامی دی گئی اس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برازیل کی فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور سکیورٹی کے ساتھ ساتھ دونوں سربراہوں نے افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سے پہلے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلے ہی تربیت اور تجربات کے تعاون کے معاہدے موجود ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم برازیل کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزارت دفاع میں برازیل کے ڈیفنس منسٹر ایلڈو ریبلو نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
Leave a comment