ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں اساتذہ، منتظمین، والدین اور طلبہ پر ویڈیو بنانے اور تصویریں کھینچنے پر پابندی عائد کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ پابندی سوشل میڈیا پر اساتذہ کے ہاتھوں طلبہ کی پٹائی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔ وزارتِ تعلیم نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ جو اسکول اپنے ہاں منعقد ہونے والی تقاریب کی تصاویر یا ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس مقصد کے لئے مطلوبہ قابلیت کا حامل ایک ملازم بھرتی کریں۔ فوٹو گرافی صرف تقریبات اور مجالس کی سرکاری دستاویز سازی کے لئے کی جائے اور اس مقصد کے لئے صرف اسکول کا ملکیتی کیمرا ہی استعمال کیا جائے۔ وزارت نے کہا ہے کہ جو تعلیمی ادارے اس حکم نامے کی پاسداری نہیں کریں گے ان پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے وزارت تعلیم نے پندرہ سال قبل کیمروں والے موبائل فونز کے استعمال پر قدغن لگانے کے لئے قواعد وضوابط وضع کئے تھے لیکن اسکولوں اور اساتذہ نے کم ہی اس پابندی کی پاسداری کی ہے۔
اسکولوں میں فوٹوگرافی پر پابندی عائد کردی گئی
- 27/11/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1486 K2_VIEWS
Leave a comment