ھفتہ, 23 نومبر 2024


اگر میں نے منہ کھولا تو تنازع ہو جائے گا،شاہ رخ خان

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) گذشہ کچھ عرصے سے بھارت میں ’عدم برداشت‘ کے معاملہ موضوع بحث ہے۔ اسی آنچ میں اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان بھی آ چکے ہیں۔ اس متنازعہ مسئلے سے بچنے کے لیے شاہ رخ خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب کسی معاملے پر بولیں گے ہی نہیں۔

اپنی سالگرہ پر میڈیا کو ایک انٹرویو میں انھوں نے ملک میں ’خوف اور عدم برداشت کے ماحول‘ کا ذکر کیا تھا جس کے بعد ان پر کافی تنقید ہوئی تھی۔ انھوں نے کہا: ’اگر میں کسی مسئلے پر بات کر رہا ہوں تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں اپنا فیصلہ سنا رہا ہوں بلکہ میں اپنی رائے عوام کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ ہم نے کچھ کہا ہے، تو وہ پتھر کی لکیر نہیں ہے۔‘ ’میں نے اپنے بچوں کو بھی یہی کہتا ہوں کہ اگر ماڈرن ہونا ہے تو مذہب، ذات پات، لڑکا، لڑکی میں کون زیادہ ہے اور کون کم، یہ کبھی مت سوچنا۔‘

شاہ رخ نے تسلیم کیا کہ وہ بہت سوچنے کے بعد اس فیصلے پر پہنچے ہیں کہ کئی ایسے مسائل ہیں جن پر انھیں بولنا ہی نہیں چاہیے۔ شاہ رخ نے کہا کہ ’اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے بات کرنا نہیں آتی یا مجھے ان باتوں کا علم نہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرے بولنے سے میری باتوں کو غلط طریقے سے سمجھنا یا اسے پیش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔‘

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment