ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) دبئی میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے رنگ بکھر گئے۔ ریڈ کارپٹ میں فلمی ستاروں کی کہکشاں اتر آئی۔ دبئی میں سج گیا آٹھ روزہ دبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2015 کا ریڈ کارپٹ۔ زرق برق لباس میں فلمی ستاروں کی کہکشاں ہرسو رنگوں کی بہار لے آئی۔ رنگا رنگ فیسٹیول میں ساٹھ ممالک کی 135 سے زائد فلموں کی خصوصی نمائش ہوگی ۔ فلمی ستاروں کی کہکشاں آٹھ روز تک اپنے جلوے بکھیرتی رہے گی۔
اس فلمی میلے میں معاشرتی، سماجی اور جنگی حالات پر مبنی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی ۔ پاکستان کی صرف ایک فلم سونگ آف لاہور دبئی فلم فیسٹیول کا حصہ ہے۔ جو آسکرایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کی کوڈائریکشن میں بنی ہے۔ بالی ووڈ سے شاہ رخ خان، کاجول، نصیر الدین شاہ ، اسٹیون اسپیل برگ اور پاکستان کے فواد خان اورعاطف اسلم سمیت کئی ستارے فلم فیسٹیول کی شان بڑھارہے ہیں ۔