ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایک ہی پودے پرآلواوربینگن اگانے کا کامیاب تجربہ

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل نیوز) برطانوی ماہرین نے برسوں کی محنت اور تحقیق کے بعد "ایگ اینڈ چپس" نامی ایک پودا تیار کیا ہے جس کی جڑ سے آلو اور شاخوں پر بینگن اگتے ہیں۔ ماہرین نے بہترین بینگن کی 20 اقسام میں سے ایک کا انتخاب کیا جو اس پودے کیلئے موزوں تھا اور پھر جسامت اور غذایت کے لحاظ سے ایک عمدہ قسم کو چنا گیا۔ اسکے بعد آلو اور اسی بینگن کے تنوں کو کاٹ کر ان کی قلموں کو جوڑا گیا اور انہیں ایک ہی زاوئیے پر چپکایا گیا جسکے بعد آزمائشی طور پر پودے سے چار بڑے بینگن اور دو کلوگرام آلو حاصل ہوئے - ماہرین کے مطابق یہ پودا ہر قسم کی زمین پر باآسانی اگ سکتا ہے اور اسے کیاریوں میں بھی لگایا جاسکتا ہے ۔ کمپنی کے مطابق اپریل کے بعد سے اسے برطانیہ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائیگا -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment