ایمز ٹی وی (نئی دہلی) بھارت میں فرانسیسی قونصل خانےکو موصول ہونے والا دھمکی آمیزخط میں فرانسیسی صدرکےدورہ بھارت کےخلاف دھمکی دی گئی ہے۔فرانسیسی صدر بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے 24 جنوری کو بھارت پہنچیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی بھرا خط چنئی سے بھیجا گیا ہے ،خط میں فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند کے بھارت کا دورہ کرنے پر دھمکی دی گئی ہے ، خط کا متن انگریزی میں درج ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خط 11جنوری کو قونصل خانے میں بھیجا گیا،14 جنوری کو بنگلور وپولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کی، فرانسیسی صدر فرانکوئس اولاند بھارتی یوم جمہوریہ پر بطور مہمان خصوصی بلایا گیا ہے۔