ایمزٹی وی(مقبوضہ کشمیر)بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر حریت کانفرنس کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔بھارت کے یوم جمہوریہ پر کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں، بھارتی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے اورریلیاں بھی نکالی جائیں گی جس میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اوردنیا پر یہ باور کرایا جائے گا کہ مسئلہ کشمیرایک حل طلب مسئلہ ہے اسے اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل کیا جائے۔
Leave a comment